سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی۔
پشین میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے
ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک
ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پرپائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کوختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 22 اور 23 اپریل کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشین میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس کارروائی سے ایک روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔