لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انورحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔
فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد
عدالت سے استدعا ہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روک سکتے ہیں؟ بچے آزاد اور خود مختار ہیں۔
فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر حکومت کو نوٹس جاری
بعدازاں لاہورہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت دے دی۔