دریائے سندھ کے کنارے سات سہیلیوں کا مزار سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، صدیوں پرانے قبرستان پر سیاحوں کے ڈیرے ہیں۔
خوبصورت خطاطی، قدیم اینٹوں سے تعمیر قبریں اور کاشی کی پُرکشش طرز تعمیر اکبر بادشاہ کے گورنر بکھر ابوالقاسم نمکین کے خاندان کی صدیوں پرانی قبروں کی یادگار ہے، جس کی اپنی منفرد شناخت ہے۔
1018 ہجری میں تعمیر اس قبرستان کو آج ”سات سہیلیوں کے مزار“ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
سکھر اور روہڑی شہر کے عین درمیان دریائے کے کنارے ایک ٹکری پر واقع سات سہیلیوں کے مزار کے نام سے مشہور یہ تفریح گاہ اور تاریخی مقام اپنے اندر کشش رکھتا ہے۔
جس کی وجہ سے دور دور سے سیاح یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔