جنوبی کوریا کے مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا۔
داؤد کم نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسجد بنانے کا منصوبہ مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد روک دیا، لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں زمین کے مالک نے کم کے مسجد تعمیر کرنے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
کپاپ سنگر نے کہا کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائیں۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔
مسلمان کورین پاپ سنگر داؤد کم نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا
کم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ مسجد بنانے کے حوالے سے میں نے لوگوں سے وصول شدہ تمام رقم انکو واپس کردی ہے۔ میں نے کبھی کسی کو تنگ کیا، دھوکہ دیا نہ لڑائی کی، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی سچ ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔
واضح رہے کہ داود کم کی جانب سے جنوبی کوریا میں انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خرید لی تھی۔ کم نے ابتدائی طور پر 20 ملین وون کی رقم ادا کی تھی اور بقیہ رقم اگلے ماہ ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔