Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2024 02:34pm

فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، بات چیت کا راستہ اپنائیں، فیصل کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، تصادم کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام نے پارلیمنٹ میں مسائل کے حل کیلئے بھیجا ہے، ذاتی لڑائی کیلئےعوام نے پارلیمنٹ میں نہیں بھیجا، مولانا فضل الرحمان بات چیت کے ذریعےمسائل کے حل کی طرف بڑھیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پی پی پر اعتماد کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، اپنےخلاف فیصلےبھی تسلیم کیے ہیں، تاہم مخصوص نشستوں پرعدالت نے فیصلہ دیا، اور وزیراعلی خیبرپختونخوا نے معاملے پر پریس کانفرنس کی۔ وزراء سے حلف لینا وزیراعلی کا کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرعلیٰ کو معاملے پر پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی، مخصوص نشستیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتیں۔

فیصل کریم نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے اور یہ اپوزیشن کا حق ہے۔ تحریک انصاف کے علاوہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہے تاہم حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

Read Comments