Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2024 10:52pm

برطانیہ میں سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور

برطانیہ میں سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کر لیا گیا، کنگ چارلس سوم کی توثیق کے بعد قانون بن جائے گا جس کے بعد غیرقانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو روانڈا منتقل کردیا جائے گیا۔

برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلیے متنازع قانون کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو روانڈا بھیجا جائے گا ۔ جو کہ کنگ چارلس سوم کی توثیق کے بعد قانون بن جائے گا۔

یونان : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 لاشیں نکال لی گئیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوہزاراٹھارہ سے اب تک افریقا، ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے ایک لاکھ بیس ہزار افراد غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے ہیں۔، فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ آنے کی کوشش میں پانچ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔

نیشنل آڈٹ آفس کا کہنا ہے تین سو افراد کی روانڈا منتقلی پر چھ سو پینسٹھ ملین ڈالرخرچ ہوں گے۔ جبکہ وزیرِ اعظم رشی سونک نے جلد کیگالی کے لیے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

Read Comments