Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2024 09:19pm

موٹرسائیکل تیزچلانےسےمنع کرنے پر فائرنگ، کونسلر کا بھائی جاں بحق

کراچی میں موٹرسائیکل تیزچلانےسےمنع کرنے پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا ۔ جس کے نتیجے میں کونسلر کا بھائی جاں بحق جبکہ کونسلر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں موٹر سائیکل تیز چلانے پر جھگڑے کےدوران فائرنگ سے مقامی کونسلرصنم تنولی زخمی جبکہ اس کا بھائی شہزاد تنولی جاں بحق ہوگیا۔

پب جی گیم کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا، کمسن دوست نے دوست کو قتل کر دیا

فائرنگ سے دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والےشخص نثار کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مار رہی ہے۔

Read Comments