شاہراہ کاغان کو 6 ماہ بعد ناران تک بحال کرنے کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔لمی پٹی کے مقام پر گلیشئیر ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں6 ماہ بعد شاہراہ کاغان کی ناران تک بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان تا ناران مئی کے پہلے ہفتہ تک بحال کردی جائے گی۔
حکام کے مطابق بارشوں اور برف باری کے باعث بحالی میں تاخیر ہوئی ناران کے قریب لمی پٹی کے مقام پر گلیشئیر ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ملک میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی
واضح رہے کہ موسم سرما میں برف باری اور گلیشئیر آنے کے باعث ناران روڈ بند ہو گئی تھی ۔