پاکستان پیپلز پارٹی کا جانبدار عملے کی تعیناتی کا الزام, ڈی سی ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔
کوہلو مین پی بی 09 ری پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی کی جانب سے عملے پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار میر نصیب اللہ کا کہنا تھا کہ جانبدار عملہ تعینات کرکے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جبکہ الزام عائد کرتے ہوئے رہنما نے بتایا کہ 16 فروری کو جانبدار عملہ تعینات کرکے بدترین دھاندلی کی گئی۔ جبکہ رہنما نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ نے 16 فروری کے نتائج کو کالعدم قرار دیا ہے۔
جانبدار عملہ تعینات کرکے ایک بار نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، غیر جانبدار عملے کی تعیناتی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
میر نصیب اللہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے دھمکیوں کے باوجود انتخابی عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے، امن وامان کی بحالی میں میرے خاندان نے قربانیاں دی ہیں، جمہوری عمل کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دینگے ۔