Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 03:41pm

ججز کو دھمکی آمیز خط: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس جاری

چھ ججز کے خط پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جاری ہے۔ چیف جسٹس سمیت 8 ججز اجلاس میں شریک ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر گزشتہ روز فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا۔

آج ہونے والے اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے 6 ججز بھی شریک ہیں۔

جسٹس محسن اختر، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

خط پر دستخط نہ کرنے والےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا تھا۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، وزارت داخلہ کو تفتیشی رپورٹ ارسال

سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لے کر اپنے آرڈر میں تمام ہائیکورٹ ججز سے اس معاملے پر تجاویز مانگی تھیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے تجاویز طلب کی تھیں جبکہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ کو بھی تجاویز جمع کرانے کی ہدائت کی گئی تھی۔

ہائیکورٹ ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ

Read Comments