سنگاپور کے بعد ہانگ کانگ کے فوڈ سیفٹی واچ ڈاگ نے بھی مسالحوں کے مشہور بھارتی برانڈز ”ایم ڈی ایچ“ اور ”ایورسٹ“ پر کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل کی موجودگی کے باعث پابندی عائد کر دی ہے۔
ہانگ کانگ کی سینٹر فار فوڈ سیفٹی (CFS) نے 5 اپریل کو اعلان کیا کہ اس نے تین ایم ڈی ایچ مصنوعات ”مدراس کری پاؤڈر، مکسڈ مسالحہ پاؤڈر اور سامبھر مسالحہ“ اور ”ایورسٹ فش کری مسالحہ“ میں ایتھیلین آکسائیڈ کا پتا لگایا ہے جو کہ ایک کیڑے مار دوا ہے اور کارسنجن کے طور پر درجہ بند ہے۔
سی ایف ایس نے کہا کہ اس نے اپنے معمول کے فوڈ سرویلنس پروگرام کے تحت چار پروڈکٹس کے نمونے اکٹھے کیے اور اس میں ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی پائی گئی، جو کہ انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔
برطانیہ میں ملزمان کا کالے جادو کا استعمال، پولیس پریشان
سی ایف ایس نے دکانداروں کو شیلف سے متاثرہ مصنوعات کو ہٹانے کا حکم دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام نے یہ بھی اشارہ دیا کہ کمپنی کے خلاف ”مناسب کارروائی“ کی جا سکتی ہے۔
خواتین کو چھیڑنے والے اوباشوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سعودیہ میں انوکھی سزا متعارف
ہانگ کانگ کے بعد، سنگاپور کی فوڈ ایجنسی (SFA) نے بھی ایورسٹ کے فش کری مسالحہ کو ایتھیلین آکسائیڈ حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سے واپس اٹھوا دیا ہے۔