الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 22 امیدواروں کے فارم 47 جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 22 کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری کیے گئے، جس میں 5 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، 2 بلوچستان اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے علاؤہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 50 قلعہ عبداللہ سے ری پولنگ میں ایک امیدوار کی کامیابی کا بھی فارم 47 جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ سے مبارک زیب آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے، این اے 44 ڈی آئی خان سے سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان، این اے 199 لاہور لیگی رہنما علی پرویز، این اے 132 قصور سے لیگی رہنما نشیر احمد خان جبکہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پی پی پی پارلیمنٹرین کے خورشید احمد کامیاب قرار پائے۔
ن لیگ نے 21 میں سے 12 نشستیں جیت لیں، پرویز اور مونس الہیٰ کو شکست
پی پی 22 چکوال سے لیگی رہنما فلک شبیر اعوان، پی پی 32 گجرات لیگی رہنما موسی الہٰی، پی پی 36 وزیر آباد سے لیگی رہنما عدنان افضل چٹھہ، پی پی 54 ناروال سے لیگی رہنما احمد اقبال، پی پی 93 بھکر سے لیگی رہنما سعید اکبر خان جبکہ پی پی 139 شیخوپورہ سے لیگی رہنما رانا افضل حسین فتح کامیاب ہوئے۔
پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض، پی پی 149 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیق، پی پی 158 لاہور سے لیگی رہنما چوہدری محمد نواز، فارم 47 کے مطابق این اے 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس، پی پی 266 رحیم یار خان سے پی پی پی پارلیمنٹرین کے ممتاز علی فتح جبکہ پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرار پائے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 22 باجوڑ سے مبارک زیب اور کوہاٹ کے حلقہ 91 سنی اتحاد کونسل کے داوٴد شاہ کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی خضدار سے باپ پارٹی کے میر جہانزیب مینگل اور لسبیلہ سے لیگی رہنما محمد زرین خان مگسی کامیاب قرار پائے۔
ضمنی انتخاب: مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے، ’جاں بحق لیگی کارکن کے قاتل گرفتار‘
الیکشن کمیشن نے پی بی 50 قلعہ عبد اللہ سے ری پولنگ میں اے این پی کے زمرک خان کی کامیابی کا بھی فارم 47 جاری کردیا۔