عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3021 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 03 ہزار 220 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 452 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہونے سے 2381 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کی کمی سے 2357.88 روپے کی سطح پر آگئی۔