Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2024 12:46pm

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں، ذخائر سندھ کے علاقے سے دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مطابق ذخائر سندھ کے علاقے شوال میں دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ذخائر سندھ کے علاقے شوال میں دریافت ہوئے، تیل کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 1049بیرل یومیہ ہے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا تھا کہ کنوئیں سے گیس کی پیداوار کا اندازہ 2.5 ایم سی ایف ڈی ہے۔

Read Comments