Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2024 12:34pm

جے یو آئی کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون سپریم کورٹ طلب

مخصوص نشست پر صدف یاسمین کےبجائے صدف احسان کے نوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ نے منتخب خاتون کو طلب کر لیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی گئی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل،صدف احسان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

وکیل کامران مرتضیٰ کا عدالت کو بتانا تھا کہ جے یو آئی کی مخصوص نشست پرامیدوارصدف یاسمین تھیں، الیکشن کمیشن نے صدف احسان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جے یو آئی نے صدف احسان کا نام تجویزنہیں کیا۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی فہرست میں صدف احسان کا نام ہے۔

وکیل جے یو آئی نے عدالت کو بتایا کہ صدف احسان اپنا پارٹی ٹکٹ دکھا دیں ہم حاضر ہیں۔

اس پر عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ہائیکورٹ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بھی تاحال نہیں آئیں۔ وکیل نتے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے صرف نوٹفکیشن معطل کیا ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور صدف احسان کو نوٹس جاری ، سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔

Read Comments