ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی شکست پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنی کامیابی قرار دیدی۔
ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ پرامن اور شفاف ضمنی انتخابات کو یقینی بنایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی کی ہوئی، باجوڑمیں بانی پی ٹی آئی کے وژن اور بیانیے کو کامیابی ملی۔
واضح رہے کہ باجوڑ میں آزاد امیدوار مبارک زیب نے سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر ہرا دیا۔ اس سے پہلے مبارک زیب کے بھائی ریحان زیب کو الیکشن سے پہلے قتل کردیا گیا تھا۔ ریحان زیب بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے مقابل لڑ رہے تھے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سازشوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں کسی قسم زبردستی نہیں کرنے دی گئی، ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی جھنڈے کی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں بھی عوام نے بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں مخالف سیاسی جماعتوں کا خاتمہ کردیا۔