معروف ادیب اور تخلیق کار انور مقصود نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں انور مقصود نے روزگار کے سلسلے میں گورنر سندھ کی جانب سے کی گئی کاوشوں اور منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ آج کل ملک میں بیروزگاری عام ہو گئی ہے اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد بیروز گار پھر رہی ہے۔ ایسے میں گورنر سندھ کی جانب سے بیروزگاری کم کرنے کے لیے کی گئی کوششیں تعریف کی مستحق ہیں۔
انہوں نے اس سلسلے میں گورنر سندھ کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ، بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور میں اس کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
اس موقع پر انور مقصود نے خواہش ظاہر کی کہ ملک کی فلاح وبہبود کے لیے ہم سب مل کر کام کریں اور اس ملک کو خوشحال بنا دیں۔