بنگلادیش میں رواں سال حج کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے حکومت نے خوشخبری سنا دی ہے، جہاں حج پیکجز میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حج کے موقع پر حکومت کی جانب سے سرکاری حج پیکج میں 1 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
وزیر مذہبی امور فرید الحق خان کا کہنا تھا کہ رواں سال حکومت کی جانب سے حج پیکج کی قیمتوں میں کمی کی جا رہیں۔ ڈالرکی بڑھتی قیمت کے باوجود حکومت یہ کمی کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہان کہ ہم مخلص ہیں کہ اس ملک کے عازمین حج مناسب قیمت پر حج ادا کر سکیں۔
اپنے بیان میں وزیر نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری حج پیکج کی قیمت میں 1 لاکھ 4 ہزار ٹکا کی کمی کی جا رہی ہیں جبکہ پرائیوٹ حج پیکج میں 82 ہزار 8 سو روپے کی کمی جا رہی ہے۔
مزید کہا کہ حکومت حج زائرین کے لیے مزید آسانیاں کرنے کے لیے کوشاں ہے۔