لاہور کے حلقہ پی پی 149 کے پولنگ اسٹیشن 127 پر پریزائیڈنگ افسر نے سنی اتحاد کونسل کے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کروا لیے۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے سائن کروانے کا اعتراف بھی کر لیا۔ جب کہ آج نیوز کی ٹیم کے پہنچنے پر سائن کرائے گئے فارم 45 پھاڑ دیئے گئے۔
پولنگ ایجنٹوں سے فارم 45 پر دستخط کرانے کی شکایت پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما پولنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں انکا پریزائیڈنگ آفیسر سے جھگڑا ہوا۔ سنی اتحاد کونسل نے اسے پری پول رگنگ قرار دیا۔
پریزائیڈنگ آفیسر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ انھوں نے وقت بچانے کے لئے سائن کروائے۔
سنی اتحاد کونسل کی پولنگ ایجنٹس کا کہنا تھا کہ ان سے فارم 45 پر صبح ہی سائن کروا لئے گئے تھے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ دیگر حلقوں میں بھی پولنگ کے عملے نے ان کے ایجنٹوں سے فارم 45 پر سائن کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔