Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2024 08:15pm

اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون لانچ کیلئے تیار، قیمت اور فیچرز آپ کو حیران کردیں گے

”نوبیا فلپ“ فی الحال مارکیٹ میں سب سے سستے فولڈ ایبل فون کا ریکارڈ رکھتا ہے، جس کی قیمت سام سنگ کے ”گیلیکسی زی فلپ 5“ کی ہزار ڈالر (تقریباً دو لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے) کے مقابلے صرف 499 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ لیکن یہ ریکارڈ جلد ہی ”بلیک ویو“ کے آنے والے نئے فون ”ہیرو 10“ سے ٹوٹ جائے گا، جو ممکنہ طور پر 425 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی زی فلپ 5 اور نوبیا فلپ کی طرح بلیک ویو کا ہیرو 10 بھی ایک فولڈ ایبل کلیم شیل ہونے جا رہا ہے۔ اس کی قیمتیں مختلف ممالک کے لیے مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن اس تمام فہیچرز نوبیا فلپ سے ہلکے ہی ہوں گے۔

ہیرو 10 گیلیکسی زی فلپ 5 کی طرح فلیگ شپ گریڈ فون نہیں ہوگا اور ممکنہ طور پر اس میں درمیانے درجے کا ہارڈ ویئر ہوگا ۔

بلیک ویو ہیرو 10 میں 1080 پکسلز ریزولوشن ہوگی اور یہ ایک بڑی 6.9 انچ ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ آئے گا، لیکن ساتھ ہی 60 ہرٹز کے ریفریش ریٹ تک محدود ہوگا۔ اس کی سیکنڈری اسکرین کے سائز کا کوئی ذکر نہیں ہے، لیکن یہ ہواوے پاکٹ ٹو کی بیرونی اسکرین سے کافی مشابہت رکھتا ہے، جس کا سائز 1.15 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن 340 بائے 340 ہے۔ ڈیوائس کا وزن 198 گرام ہے اور جب کھولا جاتا ہے تو یہ 8.8 ملی میٹر پتلا ہوتا ہے۔

اس کے پیچھے دو کیمرے ہوں گے، بشمول 108میگا پکسل پرائمری سینسر اور 8میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ، جبکہ سیلفی شوٹر 32میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔ فون 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج اسپیس کے ساتھ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 99 چپ سے تقویت یافتہ ہوگا۔

اس کا سافٹ ویئر اینڈرائیڈ 13 ہوگا۔

بلیک ویو نے فون کی بیٹری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے، لیکن اگلے مہینے بلیک ویو ہیرو 10 کے لانچ ہونے کے بعد مزید معلومات کی تصدیق ہو جائے گی۔

Read Comments