پاکستانی وکٹ کیپر اور بلے باز اعظم خان کو ریڈیالوجی رپورٹس کے بعد 10 دن کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی دائیں پنڈلی کا پٹھا پھٹے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
سیریز کا اختتام 27 اپریل کو لاہور میں ہوگا۔
اعظم خان اب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سے باہر آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے، جہاں وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔
اعظم کی دائیں پنڈلی میں تکلیف پہلی بار راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران دیکھی گئی تھی۔