پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو نئے قرض پروگرام کیلئے باضابطہ درخواست کردی ، آئی ایم ایف نے وزیرخزانہ محمد ارنگزیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ ماہ مشن پاکستان بھیجنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت 6 ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے باضابطہ درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا، مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں، ایکسٹینڈڈ فنڈفیسلیٹی کی درخواست منظور ہوگئی جبکہ دوسری درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی فنڈنگ کی درخواست پر مشن دورہ پاکستان کےدوران جائزہ لے گا۔ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سکتا ہے اور نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہوگا۔