Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2024 11:07am

رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیا عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سومیا عاصم ایک تاریخ پر آتی ہیں اور دو مرتبہ ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آجاتی ہے۔

جج عمر شبیر نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیا عاصم کیخلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، کم سن ملازمہ رضوانہ کی والدہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیا عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

وکیل سومیا عاصم نے استدعا کی کہ ڈاکٹرکی جانب سے سومیا عاصم کو ایک ہفتے کا بیڈ ریسٹ بتایا گیا ہے، تاریخ لمبی دیں۔

عدالت نے فرد جرم میں ایک نیا چارج شامل کرنے کے حوالے سے پراسکیوشن کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

Read Comments