Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2024 11:27pm

گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور پوتا قتل

Welcome

ضلع مردان میں شیر گڑھ گلتاب بانڈہ کے علاقے میں گھریلو تنازعہ پر سسر نے طیش میں آ کر بہو اور پوتے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق سسر کی فائرنگ سے بہو اور 2 سالہ پوتا منصور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون اور بچے کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مظفر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ بتایا فائرنگ گھریلو تنازعہ پر کی گئی

Read Comments