Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2024 09:46pm

درخشاں تھانےمیں ملزم کی ہلاکت ، ایس پی کلفٹن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

Welcome

کراچی میں درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت میں ملوث ایس پی کلفٹن نیئر الحق کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے۔

چھاپے کےدوران ایس پی نیئرالحق گھر پر موجود نہ تھے ۔

پولیس کے مطابق ایس پی نیئرکےاہلخانہ، گن مین، ملازمین بھی غائب مفرور ہیں۔

تفتیشی حکام نے ایس پی نیئرالحق سے متعلق پڑوسیوں سے پوچھ گچھ بھی کی، جبکہ پولیس نےایس پی نیئرکےگھرکےباہرنوٹس چسپاں کردیا

حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی نیئرکا فون مسلسل بندہونے پر چھاپہ مارا گیا تھا ۔

Read Comments