21حلقوں پرضمنی انتخابات 21 اپریل کوہونے جا رہے ، قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی 16 نشستوں پر کل 239 امیدوار میدان میں اتر آئے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی ، ضمنی انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔
الیکشن کمیشن نے 23 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تاہم این اے 207 شہید بے نظیرآباد سے آصفہ بھٹو زرداری اور پی ایس 80 دادو سے زبیراحمد جونیجو بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
اتوارکوقومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پرضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات میں 50 امیدوارمیدان میں اترے ہیں ۔
علی امین گنڈا پورنے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ،مریم نوازنے این اے 119 لاہور،شہبازشریف نے این اے 132 قصور اوربلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 قمبرشداد کوٹ کی نشست خالی کی تھی اس کے ساتھ این اے 8 باجوڑمیں بھی 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 22 باجوڑاور پی کے91 کوہاٹ جبکہ بلوچستان کے پی بی 20 خضدار اورپی بی 22 لسبیلہ میں بھی اتوار کو ضمنی انتخابات ہورہے۔
پنجاب کے پی پی 22 چکوال ،پی پی 32 گجرات ،پی پی 36 وزیر آباد ،پی پی54 نارووال ،پی پی 93 بھکر ،پی پی 139 شیخوپورہ ،پی پی147 لاہور ،پی پی 149 لاہور ،پی پی 158 لاہور ،پی پی 164 لاہور ،پی پی 266 رحیم یارخان اور پی پی 290 ڈیرہ غازی خان میں انتخابات ہورہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج رات انتخابی مہم ختم ہو جائے گی ، ضمنی انتخابات کیلئے تعینات ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔