ماریہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ ، بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت ہوا ۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی۔
ڈی پو او نے مزید کہا کہ باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر انہوں نے اس کا گلا دبا کر قتل کیا تھا ۔
واقعے کی ویڈیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ فارنزک رپورٹ میں ویڈیو اور آواز اصلی ہے، تفتیش مکمل ہو چکی ہے ، جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا،
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سےتحقیقات کے لیے ملزمان فیصل،باپ اوردوسرے بھائی کےسیمپل لیےگئےتھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔