Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2024 03:24pm

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کو ہرانے کے لیے نیا ایپ متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا کی دنیا میں اب ایک اور پلیٹ فارم کا اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ ٹک ٹاک کی جانب سے انسٹاگرام کا متبادل ایپ متعارف کرا دیا ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے مقابل میں ایک ایپ تیار کی ہے اور اسے مارکیٹ میں متعارف بھی کرا دیا ہے۔

اس ایپ میں انسٹاگرام ہی کی طرح کا یوزر انٹرفیس موجود ہے، تاہم اسٹائل اور فارمیٹ کچھ حد تک مختلف ضرور ہے۔

ابتدائی طور پر اس ایپ کو آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا ہے، جہاں کمپنی صارفین کو اس ایپ میں آنے والی مشکلات اور فیڈ بیک کا جائزہ لے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحریر اور تصویری مواد کے لیے مختص ٹک ٹاک نوٹس میں ابتدائی تجربات کیے جا رہے ہیں۔

صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے ٹک تاک کا کہنا تھا کہ صارفین اب اپنے جذبات، لمحات اور یادگار تصاویر اس ایپ کے ذریعے شئیر کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایپ کو انہی افراد کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے جنہیں تصویری مواد پسند ہو۔ ٹک ٹاک ہی کی طرح یہ ایپ بھی 2 فیڈز پر مشتمل ہوگی، جس میں ایک طرف فور یو اور دوسری طرف فالوونگ شامل ہوگا، جبکہ مواد کی کوالٹی انسٹاگرام کی ہی طرح کی ہو سکتی ہے۔

اس ایپ سے قبل رواں سال مارچ کے مہینے میں خبر گردش کر رہی تھی، جس کے مطابق ٹک ٹاک انسٹاگرام کی ٹکر پر ایک ایپ لانے جا رہا ہے۔

جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ 2023 میں انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جبکہ دنیا کا سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کیا جانے والا ایپ بن گیا تھا۔

Read Comments