سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، ملزم پر 2023 میں جاسوسی کا الزام عائد ہوا تھا۔
سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے۔
ملزم کے خلاف اسی کے رشتہ دار کا الزام ہے، پھر آپ فریش گراؤنڈ پر ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔
دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار افغان نینشل ہے، ملزم کے شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ججز ریمارکس کے ساتھ ساتھ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغان نیشنل ہونا ثابت نہیں، مقدمے میں شامل دیگر دو ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکیں۔
ملزم نے عدالتی ابزرویشنز کے بعد درخواست واپس لے لی۔ واضح رہے ملزم پر گزشتہ سال جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔