بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھالیا۔
کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا سےحلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی و ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
حلف اٹھانے والوں میں میر شعیب نوشیروانی، طارق مگسی ضیالانگو، راحیلہ درانی،علی مدد جتک اور فیصل جمالی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عاصم کردگیلو، بخت محمد کاکڑ، ظہوربلیدی، سردارڈومکی اور نورمحمدد مڑ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔