جہاں الفاظ ختم ہوجائیں وہاں سازوں کی گفتگو شروع ہوتی ہے فرانسسیسی فنکار نے اپنے فن سے کراچی والوں کے دل جیت لیے۔
کراچی کے الائنس فرانسس میں میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جس میں جاپان، انڈونیشا، فرانس سمیت دیگر مختلف ممالک کے قونصل جنرل نے شرکت کی تو فرانس سے آئے مہمان فنکار نے اپنے فن سے سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیا ۔
فرانسیسی کلچر سینٹر میں فرانس سے آئے تھیبولٹ کووین وہ واحد گٹارسٹ ہیں جنہوں نے بڑے بین الاقوامی گٹار مقابلوں میں 36 سے انعامات جیتنے ہیں۔
فنکار کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں جلد پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے قبل پاکستان آئے ہیں یہاں کے لوگوں اور کلچر نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے جبکہ وہ پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
صرف 20 سال کی عمر میں دنیا کے کامیاب گٹارسٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے تھیبولٹ کووین اپنی پرفارمنس سے شرکا کے دل جیت لیے ۔
آلات موسیقی کوئی بھی وہ جب کسی ماہر کے ہاتھوں بجتے ہیں تو سننے والوں کو ضرور مسحور کر دیتے ہیں۔