Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 12:29am

مریم نواز کا کرتاپور راہداری کا دورہ، بیساکھی کی تقریبات کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرتارپور راہداری زیرو لائن اور گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے بیساکھی کی تقریبات کا بھی آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرتارپور راہداری زیرو لائن اور گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے۔

جہاں انہوں نے سنہری درانتی سے گندم کاٹ کر بیساکھی کی تقریب کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر درشن ڈیوڑھی پہنچنے پر سکھ زائرین نے وزیر اعلی پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔

مریم نواز نے تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کے علاوہ امرتسر سے آئی بزرگ خاتون سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے دربار صاحب میں مقدس تالاب، سمادھی، مقدس کنویں اور سکھ آرٹ گیلری کے دورے کے علاوہ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔

بھارت سے آئے یاتریوں کے جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور اس یاترہ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔

کرتار پور روانگی سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس میں اسپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اسپیشل افراد کیلئے ’’ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء کی منظوری بھی دی۔

Read Comments