گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واشنگٹن میں اہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں طویل مدتی پروگرام کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس کے موقع پر جے پی مورگن، سٹی بینک ، جیفریز اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات کے دوران ہوئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکاء کو دانشمندانہ مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔
جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہداف کی تکمیل میں کارکردگی مستحکم رہی ہے۔
حکومت مستقبل میں آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے۔