Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2024 03:18pm

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس، پرویز الہیٰ کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی

پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے شریک ملزم حبیب قاسم نے 67 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی۔

عدالت نے ملزم کی 67 لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی امور میں مبینہ مداخلت: اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لی

نیب لاہور کے مطابق ملزم حبیب قاسم سب انجنئیر تھا، ملزم نے 40 فیصد پے آرڈر اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔

Read Comments