ملک میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد آج نیچے آگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 200 کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1458 روپے کم ہو کر مارکیٹ میں 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2395 فی اونس ہوگیا ہے۔