پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے ہی ریٹرننگ افسران کا تقرر کر کے انہیں مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اپریل کو ہوگی اور انتخابی مہم 19 اپریل کو آدھی رات تک بند ہو جائے گی۔
مذکورہ انتخابات اصل میں 23 حلقوں کے لیے شیڈول تھے۔ تاہم، ان میں سے دو نشستوں، ایک صوبائی اور ایک قومی کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 شہید بے نظیر آباد سے بلامقابلہ منتخب ہوگئیں جب کہ زبیر احمد جونیجو پی ایس 80 دادو سے منتخب ہوئے ہیں۔
این اے 8 باجوڑ پر بھی انتخابات ہونے والے ہیں جہاں انتخابات سے چند روز قبل آزاد امیدوار ریحان زیب کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے مبارک زیب آزاد امیدوار کے طور پر اس نشست کے لیے میدان میں ہیں۔
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 پر بھی الیکشن ہو رہے ہیں، یہ نشست علی امین گنڈا پور نے خالی کی تھی، این اے 119 لاہور 3 مریم نواز نے خالی کی تھی، این اے 132 قصور 2 شہباز شریف نے خالی کی تھی اور این اے 196 قمبر شداد کوٹ 1 بلاول بھٹو زرداری نے خالی کی تھی۔
قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 50 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
کون سے صوبائی حلقوںمیں ضمنی انتخابات ہوں گے ان کی تفصیلات بھی ذیل میں درج ہے۔
مندرجہ ذیل نشستوں پر کل 23 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مندرجہ ذیل نشستوں پر کل 12 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مندرجہ ذیل نشستوں پر کل 154 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔