گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر سندھ کو ہٹانے سے متعلق باز گشت، حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنرسندھ کا صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
صحافیوں نے گورنر سندھ سے سوال کیا کہ کیا آپ جارہے ہیں؟ جس پر گورنرر نے جواب دیا کہ میں اگلے دس منٹ میں آٹھ وزراء سے حلف لینے جارہا ہوں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے بھی گورنرکی تبدیلی پرسوال کیا گیا ، صحافی نے وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ گورنرسندھ ہٹانے کی اطلاعات چل رہی ہیں، جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گورنرہاؤس میں بیٹھ کرایسی باتیں نہیں کی جاتیں، گورنرشپ سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔
گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے اٹھ وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔
سندھ کابینہ میں شامل نئےوزراء کومحکمےتفویض کر دیئے گئے۔ جام اکرام اللہ دھاریجوکوصنعت وتجارت کاقلمدان سونپ دیاگیا۔ محمد علی ملکانی کونیورسٹیزاینڈبورڈز کے وزیر ہونگے۔
مخدوم محبوب الزمان کو ری ہیبلیٹیشن کامحکمہ دےدیاگیا ہے، دوست محمد راہموں کو ماحولیات،موسمی تبدیلی کاقلمدان تفویض کیا گیا ہے ۔
شاہد عبدالسلام تھیم کومحنت وافرادی قوت کامحکمہ دےدیاگیا، ریاض حسین شاہ شیرازی وزیراوقاف،اقلیتی امور،ذکاۃ وعشرمقرر، شاہینہ شیرعلی کو ترقی نسواں کامحکمہ جبکہ میرطارق علی تالپور کو سوشل ویلفیرکاقلمدان سونپ دیاگیا۔