گلوکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کر لی۔
لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ جس میں وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کی۔
عدالت نے دیگر گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیےسماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر دعوی دائر کررکھا ہے۔