کالا چنا چاٹ ایک صحت بخش اور مزیدار ڈش ہے۔ آپ اسے بچوں کے اسکول سے واپسی پر انہیں فوری اور غذائیت سے بھر پور کھانے کے طور پر دے سکتی ہیں ،جب کہ بڑوں کے لیے بھی یہ غذائیت سے بھر پور اسنیکس بن سکتا ہے۔
کالے چنوں میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جبکہ اس میں کچے آم، انار دانہ اور لیموں کے ساتھ کھٹا میٹھا ذائقہ شامل کیا جا سکتا ہے۔
کالے چنوں کو عموما ابال کر پکایا جاتا ہے، اس لیے ان میں غذائی اجزاء برقرار رہتے ہیں ۔آپ اس چاٹ میں دہی شامل کر کے اسے نیا ذائقہ دے سکتی ہیں۔
اس مزیدار اور آساں ریسیپی کو ضروربنائیں۔
ایک پیالے میں ابلے ہوئے چنے، پیاز، ٹماٹر، آلو، اور کچے آم ڈال دیں۔
انہیں اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر پسی ہوئی لال مرچ، کالا نمک، چاٹ مصالحہ، امچور اور نمک شامل کردیں۔
تمام اجزاء اچھی طرح مکس کر لیں۔
انار دانے اور دھنیا، پو دینے کے ساتھ گارنش کریں۔
مکسچر پر لیموں کا رس نچوڑ کر ڈال دیں اور پیش کریں۔