گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کو جلد ہٹا دیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ جسٹس (ر)مقبول باقر کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے ۔ جس پر آج نیوز نے جسٹس مقبول باقر سے رابطہ کیا۔
جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا کہ لوگ فون کرکے بتارہے ہیں کہ میں گورنربن گیاہوں، سب مبارکباد دے رہےہیں،آپ بھی دے دیں۔
مقبول باقر نے کہا کہ سرکاری سطح پرمجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، اگر میرے گورنر بننے کا باضابطہ اعلان ہوتومٹھائی لےآئیے گا۔