پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوچکی ہے، بورڈ نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں۔
چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا۔
گذشتہ روز بھی پی سی بی نے ایک غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا رکن جبکہ عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔
محمد حفیظ کمیٹی سے پہلے مستعفی ہوچکے تھے، کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کی تھی۔ کپتان اور کوچ تبدیلی کے لیے بھی کمیٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔