Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2024 11:28am

عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چوہدری کی نومئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے روک دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

فواد چوہدری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2 ، تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ، کیا اب بھی آپ کو گرفتاری کا خطرہ ہے۔ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے، میں 4 مرتبہ جیل سے ہو کر آیا ہوں۔

Read Comments