آئی فون خریدنے والے صارفین کے لیےایک خبر نے توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ 50 ہزار کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ مشروط طور پر اب صارفین آئی فون خرید سکتے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ فلپ کارٹ میگا سرپرائز ڈیز سیل کی جانب سے ایک مشروط آفر دی گئی ہے، جس میں آئی فون ڈسکاؤنٹ کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔
15 اپریل تک جاری رہنے والی اس سیل میں اسمارٹ فونز، ہوم اپلائنسس سمیت دیگر چیزوں پر ڈسکاؤنٹ بھی رکھا گیا ہے۔
جبکہ عام طور پر بھارت میں آئی فون 15 کی قمیت 80 ہزار روپے کے قریب ہے، جو کہ اس ویب سائٹ پر ڈسکاؤنٹ کے بعد 66 ہزار بھارتی روپوں میں فروخت ہو رہا ہے۔
13 ہزار کے ڈسکاؤنٹ کافی نہیں تھا کہ ویب سائٹ کی جانب سے فلپ کارٹ کی صورت میں مزید صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
واضح رہے جس طرح پاکستان میں آن لائن شاپنگ اسٹورز کی ویب سائٹ موجود ہیں، بالکل اسی طرح بھارت میں فلپ کارٹ میگا سیوونگ کی ویب سائٹ ہے۔
جبکہ ویب سائٹ کی جانب سے ایکسچیج آفر بھی دی جا رہی ہے، جس کے تحت پرانے موبائل فون کے بدلے آپ کو نئے موبائل فون کی قیمت پر50 ہزار بھارتی روپے کا ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اگر صارف کے پاس آئی فون 13 موجود ہے، اور وہ اپنا موبائل فون اپڈیٹ کرنا چاہتا ہے، تو یہ اس کے لیے سنہرا موقع ہے۔
جبکہ ویب سائٹ کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس ہے تو اس فون کے بدلے آپ کو آئی فون 15 کی خریداری پر 50 ہزار روپے کا ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے۔
چونکہ یہ بھارتی ویب سائٹ ہے، تو اس ویب سائٹ کا پاکستان سمیت بین الاقوامی صارفین تک رسائی ممکن دکھائی نہیں دے رہی۔