آج نیوز کے پروگرام “ ایکسکلوژو “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسن کے نام پر بلوچستان میں ایک دکان کھلی ہے۔
وزیراطلاعات نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہربلوچستانی کاحق ہےپاکستان کی کسی بھی جگہ زندگی گزارے۔ مجھے نہیں پتہ کہ مسنگ پرنس ہیں بھی یا نہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ یہ جودہشت گرد حملہ کررہےہیں یہ لوگ کون ہیں؟ مسنگ پرسن کے نام پر جو بیانیہ ہے وہ سہولت کاری ہے۔
پروگرام میں بنات چیت کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک حیران کن ہے، سرداراخترمینگل کی جماعت کامینڈیٹ ویساہی ہے جوآج ہے