سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔
بحرین کے علاقے کولالئی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ جس کے باعث بحرین تا کالام روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا۔
بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں میں موجود خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ غائب ہے، روڈ کھولنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔
لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔
مقامی شہریوں اور سیاحوں نے سڑک کو جلد از جلد کھولنے کی اپیل کی ہے۔