وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں دورہ امریکا سے قبل اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکا کے بارے میں محمد اورنگزیب کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔
وزیراعظم اوروزیر خزانہ کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔