Aaj Logo

شائع 11 اپريل 2024 07:24pm

ڈالر پر انحصار گھٹانے کی حکمتِ عملی نے سونے کو بلندی پر پہنچادیا

دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر ہے اور اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ کیا حکومت اور کیا عام آدمی، سبھی سونے کی خریداری میں مصروف ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق منگل کو اسپاٹ گولڈ پرائس 2364 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ یہ مسلسل سات سیشنز سے بلند ہوتی ہوئی قیمت کی ریکارڈ بلندی ہے۔ سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافہ 16.5 فیصد ہے۔

سونے کی غیر معمولی خریداری اور اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی پشت پر وہ سرمایہ کار ہیں جو چاہتے چاہتے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو بینچ مارک شرحِ سُود میں کٹوتی کرے۔ بڑا مسئل یہ ہے کہ چین کی غیر رسمی قیادت میں بہت سے مرکزی بینک اور دیگر ادارے بڑے پیمانے پر سونا خرید کر امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔

مرکزی بینک سونے کو طویل المیعاد بنیاد پر قدر کے تحفظ کا ذریعہ اور عالمی سطح پر معاشی حالات کی خرابی کی صورت میں اچھی پناہ گاہ تصور کرتے ہیں۔

Read Comments