کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے ڈاکو کو ہلاک کرنے والے شہری جاوید کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم جاوید کو حراست میں یا اور اس کا پستول بھی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا تھا۔
اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کا ہاتھ لگ گیا جسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران زخمی شخص کا رشتہ دار وہاں پنہچا اور زمین پر گرے ڈاکو کے سر میں گولیاں ماریں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف ایکشن لیا۔