غزہ میں جاری جنگ کے بعد اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جس کے لئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مہم چلا رہے ہیں ایسے میں مختلف مسلک سے منسلک علماء اکرام بھی پیش پیش ہیں۔
اسرائیلی مصنوعات سے منسلک کئی غیر ملکی کمپنی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جن میں کے ایف سی بھی شامل ہے۔ لیکن نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں علماء کرام کے سامنے کے ایف سی کے ڈبے رکھے گئے۔
تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے علمائے کرام اور نجی ٹی وی چینل پر آگ بگولہ نظر آئے۔ صارفین نے نجی ٹی وی کو تنقید کا نشانہ بناتے رمضان ٹرانسمیشن اور چینل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی کہا۔
ایک صارف نے لکھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ علماء نے اپنے سامنے کے ایف سی دیکھ کر بھی پروگرام کا بائیکاٹ نہیں کیا۔
ایک صارف نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے علماء کرام ہے جو کے ایف سی کی پراڈکٹ کے ساتھ روزہ افطار کر رہے ہیں۔
تاہم معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی تصویر پرانی ہے اور اس وقت غزہ کے حوالے سے کوئی بائیکاٹ نہیں چل رہا تھا۔