پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا۔
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔
کراچی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تنازع کے ساتھ ختم ہوا۔ زونل کمیٹٰی نے چاند نظرنہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کر دیا۔ حیدرآباد سےبھی تاحال کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مولانا محمد سلفی سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ہمیں چاند نظرآیا ہے، جس پر مولانا محمد سلفی نے کہا کہ ہمیں چاند نظر نہیں آیا، ہم ڈیجیٹل دوربین کے زریعے چاند دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے کراچی میں اب تک چاند نہیں دیکھا، جیسے ہی کوئی شہادت ملے گی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بتا دیں گے۔
لاہور زونل کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظرآنےکی کوئی اطلاع نہیں ہے، لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔
تاہم فیصل آباد میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
پشاور میں صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین قاری عبد الرؤف مدنی نے کی۔
پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کوچاند نظر آنے کی 60 غیرمصدقہ شہادتیں موصول ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق ازمرے بابا ملاکنڈ سے 13 شہادتیں بذریعہ فون موصول ہوئیں، لنڈی کوتل سے 15 اورسوڑیزئی پشاورسے2 شہادتیں موصول ہوئیں۔
تاہم کوئٹہ زونل کمیٹی کو 60 شہادتیں موصول ہونے کے بعد بھی چاند نظر نہیں آیا۔
کوہلو، پسنی، گوادرسے چاند نظرآنےکی اطلاعات موصولہوئیں۔
لورالائی کےعلاقے چنجن، سنجاوی،مسلم باغ سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں۔ خیبر اور چارسدہ میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
دوسری جانب ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری تھا۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔
غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میںہوگا